news
English

انگلینڈاورپاکستان کےدرمیان راولپنڈی ٹیسٹ کاشیڈول کےمطابق آغاز،مہمان ٹیم کی بیٹنگ

 راولپنڈی: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بغیر کسی نقصان کے102 رنز بنالیے۔

انگلینڈاورپاکستان کےدرمیان راولپنڈی ٹیسٹ کاشیڈول کےمطابق آغاز،مہمان ٹیم کی بیٹنگ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے 4 کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کریں گے، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 انگلش کرکٹرز میں وائرل انفیکشن کے باعث پاک انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کے لیے مؤخر کا بیان دیا تھا تاہم آج الصبح بورڈ نے دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ وقت پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

گذشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم کے متعدد کھلاڑی وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے پیش نظر میچ شروع کرنے کا فیصلہ بدھ کی رات کو کرنے کے بجائے جمعرات کی صبح تک مؤخر کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے صرف ایک دن قبل پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آٹھ کرکٹرز وائرس کا شکار ہو گئے تھے جن میں ٹیم کے کپتان بین سٹوکس بھی شامل تھے۔

انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے بیمار پڑنے کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ چونکہ انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں اس لیے وہ راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ سے جمعرات کی صبح کیا جائے گا۔

گذشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں صرف یہ کہا گیا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم کی بدھ کے روز آپشنل پریکٹس تھی جس میں ہیری بروک، جو روٹ، کیٹن جیننگز، اولی پوپ اور زیک کرالی نے حصہ لیا اور یہ کہ ٹیم کے متعدد کھلاڑی جن میں کپتان بین سٹوکس بھی شامل ہیں طبعیت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل میں آرام کر رہے ہیں جس کی انھیں ہدایت کی گئی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں اسلام آباد کے ایک ہی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم مراکش سے تعلق رکھنے والا شیف عمر مزیان بھی اپنے ساتھ اس دورے پر لائی ہے جو ٹیم کے کھانے پینے کے معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سترہ برس کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے۔