news
English

انگلینڈ کی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف 27 سال بعد فتح

آخری بار 1992ء کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی

انگلینڈ کی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف 27 سال بعد فتح فوٹو : آئی سی سی

 کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے اہم میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 27 سال بعد شکست دے دی۔

ایکسپریس کے مطابق آخری بار 1992ء کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی اس کے بعد سے ہونے والے تمام ورلڈ کپ میں جب بھی انگلینڈ اور بھارت آمنے سامنے آئے تو جیت ہمیشہ بھارت نے فتح حاصل کی لیکن اس بار کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے اس اہم میچ میں انگلینڈ نے 27 برس بعد بھارت کو شکست دی ہے۔

میچ کے اس نتیجے کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی  مشکل ہوگئی ہے، آج کی فتح کے ساتھ انگلینڈ کے 10 پوائنٹس ہوگئے ہیں جب کہ پاکستان کے 9 پوائنٹس ہیں اور دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔ پاکستان کو بنگلادیش کا چیلنج درکار ہے جب کہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے فائنل فور کے لیے ٹکرائے گی۔

انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی، پاکستان کو ایونٹ سے تقریباً باہر کر دے گی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 3 جولائی کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں مد مقابل ہوں گے، پاکستانی ٹیم کا اگلا میچ 5 جولائی کو بنگلا دیش سے شیڈول ہے

قبل ازیں پاکستانی سابق کرکٹ باسط علی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان کو میگا ایونٹ سے باہر کرنے کے لیے بھارت انگلینڈ کے ہاتھوں جان بوجھ کر ہار سکتا ہے۔