انگلش کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے آرچر کی ترقی کے بارے میں پُرامید اظہار کیا اور ٹی 20ورلڈ کپ اسکواڈ میں ان کی شمولیت کا اشارہ دیا۔
انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل جوفرا آرچر کو پاکستان کے خلاف سیریز میں میدان میں اتارے گا۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ممکنہ سیریز کے لیے تیاری کر رہی ہے کیونکہ جوفرا آرچر 20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل ایکشن میں واپسی کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ انگلش تیم، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مستقبل قریب میں آنے والی ٹی 20 سیریز انگلش ٹیم کے لیے ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کے طور کام کر رہی ہے۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے آرچر کی ترقی کے بارے میں پُرامید کا اظہار کیا اور ورلڈ کپ اسکواڈ میں ان کی شمولیت کا اشارہ دیا۔
جوفرا آرچر، جو حال ہی میں 29 سال کے ہوئے ہیں، کہنی کی تکلیف کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 سے دستبرداری کے بعد پیشہ ورانہ کرکٹ سے عارضی طور پر کنارہ کش ہو چکے ہیں تاہم، وہ اپنی بحالی پر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں اور اپنی واپسی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر جلد ہی بارباڈوس میں کلب کرکٹ میچوں میں شرکت کرنے والے ہیں۔
انگلش ٹیم کے ڈائریکٹر روب کی نے جوفراآرچر کو صحت کی بحالی کے لیے رواں سال کے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ روب کی نے بتایا کہ آرچر کی پاکستان کے خلاف 22 مئی کو ہیڈنگلے میں شروع ہونے والی آئندہ چار میچوں کی ٹی 20 سیریز میں شرکت کی توقع ہے، جو امید ہے کہ ان کے لیے اپنی فارم اور فٹنس کو دوبارہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ تاہم،آئی سی سی کی جانب سے تمام ٹیموں کےعارضی اسکواڈ کی آخری تاریخ یکم مئی کے لیے مقرر ہے، اس بات کا امکان ہے کہ آرچر اس وقت تک ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ حاصل کر چکے ہوں گے۔
روب کی نے اسکائی اسپورٹس نیوز کو بتایا کہ انہیں یقین ہے جوفرا، جس نے گذشتہ سیزن میں بہت عمدہ تیز بولنگ کی تھی،وہ ابھی کیریبین میں واپس گیا ہے، جہاں وہ تھوڑے عرصے تک کلب کرکٹ کھیلنے جا رہا ہے، اس کے علاوہ بھی وہ کئی اس طرح کی چیزوں پر کام کررہا ہے، یہ سب کچھ خود کو اس ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیار کرنے کے بارے میں ہے۔ امید ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گا اور ود کو مزید بہتر کرے گا۔
روب کی نے 2025 میں انگلش ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں بھارت کے خلاف ایک اہم ہوم سیریز اور ایشز کے وقت کے دورے شامل تھے۔ جوفرا آرچرنے 31.04 کی اوسط سے 42 ٹیسٹ وکٹیں لے کر، اپنا آخری میچ فروری 2021 میں کھیلاتھا، جس میں ان کی 13ویں کیپ تھی۔ 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل بولنگ کرنے والے گیند بازوں کی کمی کو دیکھتے ہوئے، انگلینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر کو امید ہے کہ آرچر، کچھ صبر کے ساتھ، ریڈبال سے اپنی فارم کو مکمل طور پر بحال کرسکتاہے
اپنی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم جو کرنے جا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ اسے بہت تیزی سے آگے لے جانے کی کوشش کرنے کے مقابلے میں آہستہ سے آہستگی لے جانا ہے کیونکہ ہم اسے ایک مختصر مدت کے لیے نہیں بلکہ ہم اسے طویل عرصے کے لیے واپس حاصل کرنا چاہیں گے اور جوفرا کے ساتھ پورا منصوبہ یہ ہے کہ وہ اس موسم گرما اور سردیوں میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنےجارہاہے۔
اس کے بعد امید ہے کہ اگلے موسم گرما میں، جب ہم بھارت کے ساتھ کھیلیں گے، پھر ایشز میں، ہم اسے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے واپس لے آئیں گے۔ اسے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں واپس لانا اگرچہ ایک آہستہ رو عمل ہے مگر ہم اسے مکمل بحال ہوکر میدان میں پرفارم کرتا دیکھیں گے۔۔