news
English

انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایون مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

مانچسٹر: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان ایون مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایون مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایون مارگن نے نہ صرف کپتانی بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ہی کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے، ممکنہ طور پر وہ کل پریس کانفرنس کے ذریعے اپن یباضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلش کپتان بار بار انجریز کا شکار ہونے اور میچز میں پرفارم نہ ہونے پر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں جس کے سبب انہوں نے کرکٹ سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ساتھی کھلاڑی معین علی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورگن کے لیے انگلینڈ ٹیم سب سے پہلے ہے۔

معین علی کا کہنا تھا کہ کپتان نے ٹیم کے لیے یادگار خدمات انجام دیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایون کی ریٹائرمنٹ پر ان کی جگہ جوز بٹلر کو کپتانی سونپی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ ایون مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ ٹیم 2019 کا ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہے۔