news
English

پاکستانی بیٹنگ لائن کے بارے میں انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا اہم بیان

انگلش فاسٹ بولرنے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن کافی مضبوط ہے، کسی ایک کھلاڑی پر فوکس نہیں کیا، بابر اعظم کی وکٹ اہم ہے لیکن دیگر بیٹرز کو بھی ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔

پاکستانی بیٹنگ لائن کے بارے میں انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا اہم بیان

راولپنڈی میں پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس میں انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ گراؤنڈ اور پچ کے مطابق لائحہ عمل بنائیں گے۔

انگلش فاسٹ بولر نے کہا ہے کہ خوش ہوں کہ پاکستان میں 17 سال کے بعد آیا ہوں یہاں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا، پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے پر جوش ہیں۔

مہمان ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں، سیریز میں مقابلہ اچھا ہوگا، ہمارے پاس اچھے پلئیرز ہیں، بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ دبئی میں پرانی گیند سے باؤلنگ کروا کر پریکٹس کی ہے، پاکستان میں مختلف اور چیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملےگا۔

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس ایسے اسکلز ہیں کہ کسی بھی کنڈیشنر میں باؤلنگ کرسکتا ہوں اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ  نوجوان کھلاڑیوں سے اپنا تجربہ شئیر کروں۔

انہوں نے کہا کہ میں پچ کے معاملے میں اتنا بہتر تجزیہ نہیں دے سکتا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کی ویڈیوز دیکھ کر آئے ہیں۔

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم ایک فریش مائنڈ کے ساتھ پاکستان آئے ہیں، پاکستان میں مختلف اورچیلنجنگ کنڈیشنر میں کھیلنے کا موقع ملےگا، ابھی نہیں کہہ سکتا کہ ریورس سوئنگ اہم کردار اداکرسکتی یا نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان17 سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔