news

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے آسٹریلوی ٹیم نے بھی اڑان بھرلی

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے بعد  آسٹریلیا تیسر املک ہوگا جس کی ٹیم کورونا کیسز کی بڑی تعداد ہونے کے باوجود انگلینڈ   کےکرکٹ   میدانوں کو آباد کرے گی

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے آسٹریلوی ٹیم نے بھی اڑان بھرلی فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے بھی اڑان بھرلی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی ا ور تین  ون ڈے میچز شیڈول ہیں جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم  مہمان بنے گی، ٹی ٹوئنٹی میچز  چار، چھ اور آٹھ ستمبر کو  ساوتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد ون ڈے سیریز کی میزبانی  اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کرے گا، یہ میچز گیارہ، تیرہ اور سولہ ستمبر کو طے ہیں۔

انگلینڈ پہنچنے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ببل کا حصہ بننے  سے پہلے کویڈ کے تمام ایس اوپیز  کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے بعد  آسٹریلیا تیسر املک ہوگا جس کی ٹیم کورونا کیسز کی بڑی تعداد ہونے کے باوجود انگلینڈ   کےکرکٹ   میدانوں کو آباد کرے گی۔