news

اوول ٹیسٹ: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو زیرکرلیا، ایشز سیریز 2-2 سے برابر

کینگروز نے چوتھا میچ ڈرا ہونے پر ٹرافی پر قبضہ یقینی بنا لیا تھا۔

اوول ٹیسٹ: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو زیرکرلیا، ایشز سیریز 2-2 سے برابر

انگلینڈ نے ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 49 رنز سے جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ 
اوول ٹیسٹ کے پانچویں اور اختتامی دن بھی بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی، 384 کا تعاقب کرنے والے کینگروز 94.4 اوورز میں 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خواجہ 72، ڈیوڈ وارنر60، اسٹیون اسمتھ 54، ٹریوس ہیڈ 43، الیکس کیری28 اور ٹوڈ مرفی 18 رنز بناکر نمایاں رہے، انگلش بولرز نے ایکسٹراز میں بھی 27 رنز دیے، کرس ووکس 4، معین علی 3 اور اسٹورٹ براڈ 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ 
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 283 اوردوسری اننگزمیں 395 رنز بنائے، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 295 رنز اسکور کیے تھے۔
کینگروز نے ایشزسیریز کا چوتھا میچ ڈرا ہونے پر ٹرافی پر قبضہ یقینی بنا لیا تھا مگرپانچویں میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو زیرکرلیا جس کے باعث ایشز سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔