news
English

انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 600 ٹیسٹ وکٹس کلب میں شامل ہو گئے

انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ نے ایشزسیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے 600 ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سنگِ میل عبور کیا۔

انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 600 ٹیسٹ وکٹس کلب میں شامل ہو گئے

انگلیڈ کے37 سالہ تیز گیند باز 600 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دینے کے بعد سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن (800)، آسٹریلیا کے شین وارن (708)، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن (688) اور بھارت کے انیل کمبلے (619) کے ساتھ ایک خصوصی کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔

اسٹیورٹ براڈ نے بدھ کے روز اولڈ ٹریفورڈ میں ایشزسیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کرکے 600 ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سنگِ میل عبور کیا جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 600وکٹیں والے دنیا کے پانچویں بولر بن گئے۔ 

آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں اسٹیورٹ براڈ نے 48 کے اسکور پر ٹریوس ہیڈ کو ڈیپ میں کیچ کروا کر اپنی 600 وکٹیں مکمل کیں اور 600 ٹیسٹ وکٹز کے ایک خصوصی کلب میں شمولیت اختیار کی۔ 
انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ اور جیمزاینڈرسن، اس گروپ کے فعال بولرز ہیں، جنہوں نے 600 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔ 
اسٹیورٹ براڈ نے اس میچ میں بولنگ کا آغاز کیا تو یہ ان کا 166 واں ٹیسٹ تھا اور ان کی وکٹوں کی تعداد598 تھی۔ انہوں نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ سمیت دو شکار کیے جس کے بعد ان کی مجموعی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 600 ہوگئی اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پانچویں جبکہ انگلینڈ کے دوسرے بولر بن گئے۔