news
English

انگلش کرکٹرمعین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر نے ستمبر 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا

انگلش کرکٹرمعین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معین علی نے گزشتہ دنوں ایک بار پھر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، جس کے لیے انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لئے معین علی کو انجری کا شکار ہونے والے جیک لیچ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انگلش ٹیم کے 35 سالہ آل راؤنڈر نے ستمبر 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ معین علی نے 64 ٹیسٹ، 129 ون ڈے اور 74 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔

معین علی نے 67 ٹیسٹ میچز میں 2914 رنز بنائے اور 195 وکٹیں حاصل کیں۔