news

ٹمبا باووما کیریبین میں پروٹیز کی قیادت کرنے کے منتظر

ٹمبا باووما نے کرکٹ کے تین بڑے ممالک سے باہر کی ٹیموں کو بار بار پیش آنے والے چیلنجز کو نوٹ کیا۔

ٹمبا باووما کیریبین میں پروٹیز کی قیادت کرنے کے منتظر

جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما نے ان خیالات کا اظہار کیا ہے کہ جب ان کی ٹیم اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے اپنے آنے والے دورے کی تیاری کر رہی ہے تو وہ پھر سے خود کو نوجوان اور بے تاب محسوس کر رہے ہیں۔ 
پروٹیز دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مصروف ہوں گے جس کے بعد ونڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے۔ 
اس دورے کے لیے ایک مضبوط اسکواڈ کو جمع کرنے کے باوجود، باووما ان چیلنجوں سے واقف ہیں جن کا کیریبین میں انتظار ہے۔ پروٹیز نے آخری بار جنوری میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا لیکن اس سیریز کے لیے بہت سے سینئر کھلاڑی دستیاب نہیں تھے۔ 
باووما نے کرکٹ کے تین بڑے ممالک سے باہر کی ٹیموں کو بار بار درپیش آنے والے چیلنجوں کو نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک چیلنج ہے جو ضروری نہیں کہ ہمارے لیے منفرد ہو اور شاید ایسی چیز جس کا سامنا ملک سے باہر کی تمام بڑی ٹیموں کو ہوتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر بار بار نئے سرے سے شروعات کر رہے ہیں۔" 
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پروٹیز کے کپتان ٹیمبا باووما نےمزید کہا کہ "آپ بات چیت کے لحاظ سے سن سکتے ہیں، خود کو ایک فلسفہ کی یاد دلانے کا بہت کچھ ہے، ہم کس طرح کھیلنا چاہتے ہیں اور بنیادی طور پر جیتنے کا ہمارا نقشہ کیا ہے۔ یہ ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو ہمارے لیے بحیثیت جنوبی افریقی ٹیم منفرد ہو۔‘‘
پروٹیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ "چیلنج یہ ہے کہ ہمیں صرف اس کے ساتھ کام کرنا ہے جو ہمارے پاس ہے۔ ہم اسے عذر کے طور پر استعمال نہیں کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ لڑکوں کی طرف سے یقینی طور پر بہت زیادہ جوش و خروش دیکھا جارہا ہے اور ہم دوسرے تمام معاملات سے زیادہ اس جوش پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا چاہیں گے۔" 
باووما کو بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران ہیمسٹرنگ میں تناؤ کی وجہ سے میچ سے باہر ہونا پڑا تھا اور اسی وجہ سے وہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔ 
اگرچہ وہ اس سال پروٹیز کے لیے نہیں کھیلے ہیں، لیکن انہوں نے ایک ایس اے 20 میچ، دو فرسٹ کلاس گیمز اور سی ایس اے ٹ 20 چیلنج میں حصہ لیا۔ 
اپنی صحت یابی پر غور کرتے ہوئے، باووما نے کہا کہ "میں گزشتہ دو مہینوں میں بغیر کرکٹ کے تازہ دم ہوا ہوں۔ یہ زیادہ تر جم میں رہنے اور اپنی بحالی کے بارے میں رہا ہے۔ ذہنی اور جسمانی طور پر، یہ مشکل تھا، لیکن میں کافی حد تک بہتر اورتازہ دم محسوس کررہا ہوں اور لڑکوں کے ساتھ دوبارہ وہاں جانے کا موقع ملنے پر کافی پُرجوش ہوں۔"