news

فیب 4 میں بابر اعظم کی شرکت، ہربھجن سنگھ نے اپنی الگ منطق پیش کردی

ممبئی: سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بابراعظم کو ” فیب 4 ” میں شامل کیے جانے کو قبل از وقت قرار دے دیا۔

فیب 4 میں بابر اعظم کی شرکت، ہربھجن سنگھ نے اپنی الگ منطق پیش کردی

ہربھجن سنگھ کا کہناہے کہ پاکستانی کپتان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں لیکن ابھی انھیں عہد حاضر کے چار بہترین بیٹرز کوہلی، ولیمسن، روٹ اور اسٹیون اسمتھ کی صف میں شامل کرنا جلدبازی پر مبنی فیصلہ ہوگا، انہیں ابھی اپنی ٹیم کے لیے مزید فتوحات سمیٹنا ہوں گی۔

اس حوالے سے ہونے والی بحث میں شریک ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بابر میں دنیا کے عظیم کرکٹرز بننے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے، ان کی بیٹنگ تیکنیک بہت عمدہ ہے اور وہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں۔