news

فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

فہیم اشرف انجری کا شکار ہوکر نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ سے باہر

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کی انجریز لسٹ میں ایک اور کھلاڑی کا اضافہ ہوگیا، راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ سے آل راونڈر فہیم اشرف انجری کے سبب باہر ہوگئے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے خلاف میچ میں سینٹرل پنجاب کی نمائنگی کرتے ہوئے فہیم اشرف کے ہاتھ پر بال لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، ڈاکٹروں نے انہیں 12 روز آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کا ری ہیب کا عمل شروع ہوگا۔

فہیم کی جگہ سکینڈ الیون ٹیم کے فاسٹ بولر اسد رضا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹی سکینڈ الیون میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔