news
English

اوپنر فخرزمان بھی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے

ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے تک کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیاہے

اوپنر فخرزمان بھی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے PHOTO: AFP

شاہین شاہ آفریدی کے بعد اوپنر فخرزمان بھی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتے تک کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیاہے۔

کیمپ کے پہلے مرحلےمیں فٹنس ٹیسٹ دینےکے بعد فخرزمان کے دائیں گھٹنے میں تکلیف شروع ہوئی تھی۔جس کے بعد انہوں نے سکلز ورک مرحلےمیں شامل نہیں ہوئے تھے۔ ان کی پہلی ایم آر آئی رپورٹ اتنی واضح نہیں تھی، جس کے بعد دوسراباران کا تفصیلی معائنہ کرایاگیاجس کی رپورٹ کے مطابق اوپنر کو ایک ہفتے کا آرام تجویز کیاگیاہے، پی سی بی میڈیکل پینل نے ان کی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے فخرزمان کے ری ہیب کا پروگرام تربیت دے دیاہے۔

ذرائع کےمطابق  فخرزمان  سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے باقاعدہ اعلان کردہ کیمپ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔