news
English

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں، فخرزمان

فخر زمان نے ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں بات کی اور نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ٹیم کی غلطیوں کا اعتراف کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں، فخرزمان

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخرزمان نے ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں، ٹیم میں تبدیلیوں اور بیٹنگ اسپاٹ ایڈجسٹمنٹ پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بغیر بتائے اس کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کرنے سے خاصا فرق پڑتا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز فخرزمان نے ٹیم کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں کھل کر بات کی اور نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ٹیم کی غلطیوں کا بھی اعتراف کیا۔
قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے۔ 
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ کے بعد اظہارِخیال کرتے ہوئے بلے باز فخر زمان نے کہا کہ ٹی 20 میں چوتھے نمبر پر ہی بیٹنگ کرتا ہوں لیکن کسی کھلاڑی کو بغیر بتائے اگر اس کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کردی جائے تو اس سے فرق پڑتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ہارنا اچھا نہیں لگتا لیکن ورلڈ کپ 2024 کے لیے کمبی نیشن تیار کررہے ہیں۔ 
فخر زمان نے کہا کہ ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ہے اس کی تیاری بھی ضروری ہے، روٹیشن پالیسی کے تحت تمام کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا۔ 
انہوں نے کہا کہ میں نے اور افتخار احمد نے میچ بنا لیا تھا لیکن بدقسمتی سے اسے فنش نہ کرسکے۔ 
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بیٹنگ لائن میں ناکامی اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مڈل اوورز میں زیادہ رنز نہیں بناسکے ہمیں 179 رنز کا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔ 
ٹیم میں تبدیلیوں اور نوجوانوں کو موقع دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز نے زبردست بولنگ کی البتہ انجریز کی وجہ سے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا پڑیں،ہماری کوشش یہی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ 
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔