news
English

پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 289 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 117 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ امام الحق 60 اور کپتان بابر اعظم 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملن نے 2 جبکہ پلیئر ٹِکنر، اِیش سودی اور روندرا رچن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 113 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ وِل ینگ 86، ٹام لیتھم 20، چیڈ باؤز 18، مارک چیپ مین 15 اور روندرا رچن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہینری نکلس 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔