فاطمہ ثناء مقابلے کے پہلے چھ راؤنڈز کے لیے دستیاب ہوں گی۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی عبوری کپتان فاطمہ ثناء نے نیوزی لینڈ میں کینٹیبری میجیشنزسےمعاہدہ کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔
پاکستانی کرکٹر فاطمہ ثناء خواتین سپرسمیش ٹی20 میں کینٹیبری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی۔ قومی ٹیم کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے وہاں موجود فاطمہ کو ابتدائی 6 میچز کیلئے سائن کیا گیا ہے۔
فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔
اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 لیگ کھیلنا میرے لیے اعزازکی بات ہے۔ اپنی ٹیم کی جیت کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔
گرین شرٹس کی عبوری کپتان کا کردار اد اکرنے والی فاطمہ ثناء اس سے پہلے کیریبین پریمیئر لیگ بھی کھیل چکی ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز کے ایک میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کو چہرے پر گیند لگنے کے بعد انجری کے باعث کچھ دنوں کے لیے میدان سے باہر رہنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے فاطمہ ثناء کو قومی ٹیم کی کپتان بنایاگیاہے۔