news

مصباح نے فواد کو کراچی ٹیسٹ میں بھی موقع نہ دینے کا اشارہ دے دیا

فوادعالم کو شدید دباؤ کے باعث 10 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا

مصباح نے فواد کو کراچی ٹیسٹ میں بھی موقع نہ دینے کا اشارہ دے دیا فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی فواد عالم کو موقع نہ دینے کا اشارہ دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق سے جب پلیئنگ الیون میں فواد عالم کی شمولیت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فواد عالم پچھلے 10 سال سے ٹیسٹ ٹیم میں نہیں آیا، فواد عالم کی ضروت پڑی تو کھلائیں گے۔

واضح رہے کہ فواد عالم کو شدید دباؤ کے باعث 10 برس بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا لیکن اس کے باوجود انہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں موقع نہیں دیا گیا۔