news
English

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان،سرفرازاحمد شامل

کراچی: چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان،سرفرازاحمد شامل

چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی محمد وسیم کے مطابق پاکستانی اسکواڈ سے یاسر شاہ، حسن علی اور فواد عالم کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ یاسر شاہ کی جگہ نوجوان اسپنر ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں بابراعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، امام الحق، حارث رؤف، محمد علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کنڈیشنز اور پرفارمنس کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی ہے، کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کو بھی ہم نے سامنے رکھا ہے، خوشی کی بات ہے کہ عابد علی پرفارم کر رہے ہیں تاہم ابھی انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، مستقبل میں ان کی شمولیت کو زیر غور لائیں گے۔