کوئنز پارک اوول میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن 2 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنا کر سیریز برابر کرنے کے لیے بھارت کو 365 رنز کا مشکل ہدف دیا تھا۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث ڈرا پرختم ہوگیا اور سیریز پر بھارت کا قبضہ ہو گیا۔ پورٹ آف اسپین میں ہونے والے میچ کے دوران مسلسل بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے آخری دن کا کھیل پورا نہیں ہوسکا۔
بھارت اس سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی آگے تھا اور اسے وائٹ واش کرنے کے لیے آٹھ وکٹیں لینے کی ضرورت تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کو مزید 289 رنز درکار تھے، لیکن بارش کی وجہ سے کھیل خراب ہوگیا۔
ایک بہتر تبدیلی کے تحت ویسٹ انڈیز نے ڈومینیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ سے بہتر مظاہرہ کیا۔ بھارت نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 141 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کو اس ٹیسٹ کے لیے 4 ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس حاصل ہوئے۔ اب دونوں کی توجہ اب 3 میچوں کی ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے۔ پہلے دو میچ بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت ان میچوں کو اپنی سرزمین اور سری لنکا میں ہونے والے 2023 ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر استعمال کرے گا۔
اس دوران ویسٹ انڈیز ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے کے بعد اس سیریز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گی۔ دونوں ٹیموں کا پہلا ون ڈے 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔