news
English

عبدالرزاق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے، اعلان جلد متوقع  

سابق آل راؤنڈر کو کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش کی گئی جو انھوں نے قبول کرلی۔

عبدالرزاق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے، اعلان جلد متوقع  

سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے، جس کا اعلان جلد کیے جانے کی توقع ہے۔ 
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی کال پر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اس موقع پرانھیں کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش کی گئی جو انھوں نے قبول کرلی۔
 
عبدالرزاق نے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرسے بھی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا، وہ سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے بھی اپنے تجربے کا استعمال کریں گے۔ عبدالرازق کے قریبی حلقوں نے ان کی پی سی بی کے ساتھ وابستگی کی تصدیق کردی ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق بورڈ حکام دیگر سابق کرکٹرز کے ساتھ بھی رابطے قائم کرکے کام کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔