انشومن گائیکواڑ نے دسمبر 1974ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا اور بھارت کے لیے 40 ٹیسٹ میچز اور 15 ون ڈے کھیلے۔
طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا سابق بھارتی انشومن گائیکواڑ کرکٹر انتقال کر گئے۔ انشومن گائیکواڈ نے دسمبر 1974ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو کیا اور ہندوستان کے لیے 40 ٹیسٹ میچ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ انشومن گائیکواڑ کینسر کے خلاف طویل جنگ ہار گئے اور71 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ انشومن گائیکواڑ کافی عرصے سے خون کے کینسر میں مبتلا تھے، بدھ کےروز وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کافی عرصے سے لندن میں رہنے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر ایک ماہ قبل ہی بھارتی شہر بروڈہ میں علاج کے لیے واپس آئے تھے۔
انشومن گائیکواڑ نے 1975ء سے 1987ء تک 40 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔
انہوں نے ٹیسٹ میں 1985 رنز بنائے جس میں ان کا سب سے بڑا سکور201 رنز پاکستان کے خلاف تھا۔ گائیکواڑ کو اکتوبر1997ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا اورانہوں نے یہ ذمہ داری ستمبر 1999ء تک نبھائی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے سابق کرکٹر انشومن گائیکواڑ کے علاج کے لیے اپنی پنشن دینےکا اعلان کیا تھا اور دیگر کرکٹرز سے بھی ان کے علاج کی مد میں مالی مدد کی اپیل کی تھی۔