پاکستان اور بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔
بھارت کے سابق کرکٹرٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلے سے قبل پاکستان کی بولنگ سے خوفزدہ ہیں۔ سابق بھارتی بلے باز محمد کیف نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کمزور ہے، فخر زمان اور افتخار احمد جیسے چند کھلاڑیوں کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑی 120-125 کے اسٹرائیک ریٹ پر بیٹنگ کرتے ہیں۔
پاکستان اور بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرانے والے ہیں۔
اسٹار اسپورٹس پر بات چیت کرتے ہوئے، محمد کیف نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی صلاحیتوں کو نمایاں کرتے ہوئے، خاص طور پر 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف نسیم شاہ کے متاثر کن اسپیل کو یاد کیا اور پاکستان کی باؤلنگ لائن کے بارے میں مزید تشویش کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کی بیٹنگ کمزور ہے۔ فخر زمان تھوڑا تیز کھیلتے ہیں۔ اگر وہ فائر کرتا ہے تو شاید وہ اکیلے ہی میچ جتوا سکتا ہے۔ افتخار احمد تیز کھیلتے ہیں لیکن اس کے علاوہ، ہر کوئی 120 سے 125 کے اسٹرائیک ریٹ پر کھیلتا ہے۔ آپ ان کی بیٹنگ سے اتنے نہیں ڈرتے لیکن ان کی باؤلنگ سے ڈرتے ہیں۔،،
محمد کیف نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا کہ گرین شرٹس میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ ہوں گے۔ نسیم شاہ بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے نہیں آئے۔ وہ زخمی ہوئے تھے لیکن اب وہ یہاں (امریکا میں) فٹ ہیں۔ یہ باؤنسی پچ ہوگی۔ نسیم شاہ بہت اچھے باؤلر ہیں۔،،
اس سے قبل بھارت اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں سات بار آمنے سامنے آچکے ہیں، بھارت نے پانچ اور پاکستان نے ایک میچ جیتا ہے۔ دوسرا میچ برابری پر ختم ہوا جبکہ پاکستان کو واحد فتح 2021 میں ملی جب بابر اعظم کی ٹیم نے ویرات کوہلی کی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔