news
English

سابق وزیر بلال افضل پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں شامل

حسن چیمہ اور عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی میں کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کریں گے، فیصلہ سازی کا کوئی اختیار نہیں ہوگا۔ پی سی بی

سابق وزیر بلال افضل پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں شامل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نگراں پنجاب کابینہ میں وزیر رہنے والے بلال افضل کو قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا۔ جبکہ حسن چیمہ اور عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی میں کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کریں گے، فیصلہ سازی کا کوئی اختیار نہیں ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق نگراں پنجاب کابینہ کے وزیر بلال افضل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا۔ 
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چند روپریس کانفرنس میں سات رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔