رمیز راجہ نے پاکستان کے سیم باؤلنگ کے وسائل میں کمی پر بات کرتے ہوئے جسپریت بھمراہ کی پرفارمنس میں نمایاں بہتری کا ذکر کیا۔
ٹیم پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ہندوستان کے تیز گیند باز جسپریت بھمراہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کے بعد آل فارمیٹس کا لیجنڈ قرار دیا ہے۔
پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کے سیم باؤلنگ کے وسائل میں مسلسل کمی پر اظہارِخیال کرتے ہوئے بھمراہ کی پرفارمنس میٰں نمایاں بہتری کا ذکر کیا۔
دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح مہم میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے آٹھ میچوں میں 8.27 کی غیر معمولی اوسط اور 4.18 کے شاندار اکانومی ریٹ کے ساتھ 15 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔
رمیز راجہ کا کہناتھاکہ "میری کتاب میں جسپریت بھمراہ تینوں فارمیٹس میں لیجنڈ ہیں، ان سے بڑا کوئی بولر اس وقت نہیں ہے جس نے تینوں فارمیٹس کھیلے ہوں۔ تو آپ دیکھ سکتے ہیں، یہ لڑکا کہاں سے آیا، اس میں اعتماد کی کمی تھی، ایک عجیب باؤلنگ ایکشن تھا۔"
رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر مزید کہاکہ "وہ نااہل تھا، لیکن وہ واپس آیا اور اب اس نے ہندوستان کو ورلڈ کپ جتوایا ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ بھمراہ نے بھارت کے لیے 36 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، جس میں 20.70 کی اوسط سے 159 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 89 ون ڈے میں، انہوں نے 23.55 کی اوسط سے 149 وکٹیں حاصل کیں اورٹی 20 انٹرنیشنل میں انہوں نے 17.74 کی اوسط سے 89 وکٹیں حاصل کیں۔ بھمراہ کا مقصد ہندوستانی ٹیم کے لیے مستقبل کے اسائنمنٹس میں اپنی متاثر کن کارکردگی کو جاری رکھنا ہے۔
مزید برآں، بھمراہ نے جولائی کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا ہے، جس نے ہندوستانی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔