news
English

اعظم اورشاداب خان کی ناقص پرفارمنس پر سابق کپتان کی کڑی تنقید

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے تازہ ترین بیان میں اعظم خان اور شاداب خان کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

اعظم اورشاداب خان کی ناقص پرفارمنس پر سابق کپتان کی کڑی تنقید

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کی فٹنس مسائل اور شارٹ بال کے خلاف جدوجہد ان پر تنقید کا باعث بنتی ہے جب بھی وہ خراب کارکردگی دکھاتے ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے شاداب خان کین اقص کارکردگی پر بھی تنقید کی۔ 
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان حالیہ چار میچوں کی ٹی 20 سیریز میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جانب سے متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے، دوسرے میچ میں انہوں نے 11 رنز بنائے اور چوتھے میچ میں پانچ گیندیں کھیلنے کے بعد صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ 
سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ذکر کیا کہ اعظم کی فٹنس مسائل اور شارٹ بال کے خلاف جدوجہد ان پر تنقید کا باعث بنتی ہے جب بھی وہ خراب کارکردگی دکھاتے ہیں۔ انہیں اپنی فٹنس اور پرفارمنس دوونوں کوبہتر بناناہوگا۔ 
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ "اعظم خان سے متعلق ہر چیز پر تنقید کی جائے گی جب وہ کارکردگی نہیں دکھاتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو وہ پیش کرتے ہیں وہ تنقید کے لئے کھلا ہوتا ہے۔ وہ اپنی فٹنس کی وجہ سے تنقید کو دعوت دیتے ہیں۔ ان کے پاس شارٹ بال کے خلاف شروع سے ہی مسائل تھے اور وہ ابھی تک ان مسائل سے نکل نہیں پائے ہیں۔"   
سلمان بٹ نے اعظم خان کی وکٹ کیپنگ پر بھی تنقید کی کیونکہ انہوں نے چوتھے ٹی 20 میں دو اہم کیچ چھوڑ دیے تھے۔ سابق کپتان نے کہا کہ "لوگ ان کے بارے میں بات کریں گے۔ جس طرح وہ آؤٹ ہوئے، ان کی آنکھیں شارٹ بال کا سامنا کرتے ہوئے بند تھیں اور پھر ان کی وکٹ کیپنگ۔ ان کی فٹنس ہمیشہ زیر نگرانی رہے گی۔،، 

انہوں نے مزید کہاکہ میرا خیال ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہئے، ورنہ ان کے لئے کھیلنا بہت مشکل ہو جائے گا۔"
سابق کرکٹر نے شاداب خان کی ناقص پرفارمنس پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نمبر چار پوزیشن پر کھیلنے کے لئے موزوں نہیں ہیں، حالانکہ کبھی کبھار اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "شاداب خان وہ نہیں ہیں جو نمبر 4 پر بیٹنگ کرنی چاہئے۔ ہاں، کبھی کبھار ایک اچھی اننگز ہو سکتی ہے، لیکن اگر آپ کسی ایک پوزیشن پر باقاعدگی سے بیٹنگ کریں تو آپ کبھی کبھار اچھا کر سکتے ہیں۔ وہ اچھے وقت سے نہیں گزر رہے ہیں۔ اس کھیل میں ان کے پہلے دو اوورز اچھے تھے لیکن ان کا اعتماد کم ہوگیا جب بیئر اسٹو نے انہیں دو چھکے مارے۔ ا سکے بعد وہ لائن اور لینتھ بھی بھول گئے۔"