news
English

محمد شامی نے انتہائی گھٹیا بات کی، سلمان بٹ

پاکستان کے سابق کرکٹر نے انضمام الحق کے بارے میں 'کارٹونش' تبصرہ کرنے پر محمد شامی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

محمد شامی نے انتہائی گھٹیا بات کی، سلمان بٹ

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ شامی نے انضمام کو بالواسطہ نشانہ بنایا اور ان پر اپنے بھتیجے امام الحق کو ٹیم میں منتخب کرنے کا اقربا پروری کا الزام لگایا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے ریمارکس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی گری ہوئی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارتی پیسر محمد شامی نے اپنے حالیہ یوٹیوب انٹرویو کے دوران انضام الحق اور پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو دوسروں کو نشانہ بنانا کیوں ضروری لگتا ہے، پاکستان اپنی سلیکشن کو بہتر بنائے اور ایک اچھی ٹیم بھیجے۔،، 
محمد شامی کا کہنا تھا کہ وہاں ٹیلنٹ موجود ہے وہ بہتر ٹیم سلیکٹ کرسکتے ہیں۔،،
انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک کام کریں اگر اپنی ٹیم کو چلانا چاہتے ہیں تو اسے ایک فیملی ٹیم بنادیں اور ذاتی تعلقات کی بنا پر پلیئرز کو منتخب کریں۔،، 
سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ درست ہے کہ پاکستان کو تعلقات اور دوستی کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، مگر محمد شامی نے اپنے تبصرے میں انضمام الحق کو نشانہ بنایا۔،،
سلمان بٹ نے کہا کہ محمد شامی نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر پاکستان ٹیم منتخب کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انضمام کو نشانہ بنایا اور میرے خیال میں یہ غلط ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ اگر آپ امام الحق کے ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم میں آئے تھے جب وہ فیل ہو گئے تھے تو انھیں ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیا تھا، شامی نے انتہائی گھٹیا اور گری ہوئی بات کی ہے۔،، 
خیال رہے کہ محمد شامی انضام الحق پر طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر وہ پاکستان آئے تو پھر دکھائیں گے کہ ریورس سوئنگ کیسے کی جاتی ہے۔ یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں محمد شامی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ارشدیپ سنگھ پر انضمام الحق کی آرا پر کہا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان آیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور انھیں کاٹ کر دکھاؤں گا۔
،،