گوتم گمبھیر کی تقرری بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فتح کے بعد راہول ڈریوڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد ہوئی ہے۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا کوچ بنائے جانے کے عمل کو ‘پرچی’ قرار دے دیا۔ گوتم گمبھیر کی تقرری بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فتح کے بعد راہول ڈریوڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر تنویر احمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپرگوتم گمبھیر کی تقرری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ‘پرچی’ کا معاملہ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ‘پرچی’ کی اصطلاح میرٹ کے بجائے کسی بھی فرد کو اپنے کسی تعلق یا سفارش کی بنا پر کسی عہدے یا منصب پر فائز ہونے کے لیے طنزیہ طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
سہیل تنویر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں دلیل دی کہ وی وی ایس لکشمن ہی انڈین بی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے وسیع کام اور تجربے کی وجہ سے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے زیادہ مستحق امیدوار تھے۔،،
تنویراحمد کا کہنا تھا کہ وی وی ایس لکشمن کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایاجانا چاہئے تھا کیونکہ وہ ایک طویل عرصے سے بھارت کی بی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کررہے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے گوتم گمبھیر کی تقرری ایک ‘پرچی’ کا معاملہ ہے۔،،
گوتم گمبھیر کی تقرری بھارت کی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی فتح کے بعد راہول ڈریوڈ کی مدتِ ملازمت ختم ہونے کے بعد کی گئی ہے، اس عہدے کے لیے انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سالانہ بارہ کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی جائے گی۔