news
English

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر کا ہربھجن سنگھ کو منہ توڑ جواب

ہربھجن سنگھ نے اس فیصلے کے پیچھے دلیل کو جوازبناتے ہوئے پاکستان میں بھارتی ٹیم کی حفاظت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیاتھا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر کا ہربھجن سنگھ کو منہ توڑ جواب

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کے بیان پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انہیں ایک دوغلا اور گھٹیا انسان قرار دے دیا۔ 
ہربھجن نے سیکیورٹی کا جواز بناکر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے بھارتی بورڈ کے فیصلے کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ وہاں آئے روز وارداتیں ہورہی ہیں ایسے میں بھارتی ٹیم کو پاکستان کیسے بھیجا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی بورڈ اور سابق کرکٹرز کی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے پر دونوں ممالک کے مداح اور کرکٹرز سوشل میڈیا ویب سائٹس پر آپس میں لڑنے لگے۔ 
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے گزشتہ روز مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ پاکستان میں حفاظتی خدشات ہیں، حالات ایسے ہیں کہ تقریباً روزانہ ہی (ناخواشگوار)واقعات رونما ہوتے ہیں، ہماری ٹیم کیلئے وہاں جانا محفوظ نہیں۔،،  
سابق کرکٹر نے اپنی بات چیت میں کہا تھا کہ بھارتی بورڈ کا موقف بالکل درست ہے، ٹیم کی سیکیورٹی سے زیادہ اہم کچھ نہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت کے سلسلے میں، میں بی سی سی آئی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔،،  
اس پر سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر تنویر احمد نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تم کہتے ہو بھارت کو پاکستان کھیلنے نہیں جانا چاہیے تو ہمارے پلئیرز کے ساتھ ملتے کیوں ہو؟ 

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بھی پتہ ہے تمہارے ملک میں کیا کچھ ہوتا ہے، گھٹیا انسان!۔