پی سی بی کا جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل سے6 ماہ کے لیے معاہدہ ہوگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنے مورکل کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بالنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق جنوبی افریقہ فاسٹ بولر کو پاکستانی ٹیم کا نیا بالنگ کوچ نامزد کرکے 6 ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے، وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مورنے مورکل نے اپنے 11 سالہ انٹرنیشنل کریئر میں 86 ٹیسٹ میچوں میں309، 117 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 188 اور 44 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 47 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے اپنا آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ ستمبر2017 میں ورلڈ الیون کی طرف سے پاکستان کے خلاف لاہور میں کھیلا تھا۔
مورنے مورکل کا پہلا اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ سیریز جولائی 2022 میں کھیلی گئی تھی جو ایک ایک سے برابر رہی تھی۔