اگلے سال آئی سی سی چیمہپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔
کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد 19 فروری سے 9 مارچ تک کیا جائے گا جس کیلئے جاری ہونے والا مکمل ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سے 18 فروری تک سات دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے، جس میں ٹیمیں وارم اَپ میچز میں حصہ لیں گی اسی دوران میڈیا ٹاکس اور تشہیری سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔
اسی طرح 10 مارچ کو فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔
آخری بار چیمپئنز ٹرافی سال 2017 میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
دوسری جانب میگا ایونٹ سے قبل پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچز ملتان میں شیڈول ہیں۔
ڈرافٹ شیڈول:
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 19 فروری۔
بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت؛ 20 فروری۔
افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، 21 فروری۔
انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا؛ 22 فروری۔
نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، 23 فروری۔
پاکستان بمقابلہ بنگہ دیش، 24 فروری۔
انگلینڈ بمقابلہ افغانستان، 25 فروری۔
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، 26 فروری۔
بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، 27 فروری۔
آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان؛ 28 فروری۔
پاکستان بمقابلہ بھارت؛ یکم مارچ۔
انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 2 مارچ۔
پہلا سیمی فائنل؛ اے ون بمقابلہ بی ٹو۔
دوسرا سیمی فائنل؛ بی ون بمقابلہ اے ٹو۔
فائنل: اتوار، 9 مارچ۔
پیر، 10 مارچ، ریزرو ڈے۔