ترجیح میں یہ تبدیلی گمبھیر اور اگرکر نے بی سی سی آئی حکام کے ساتھ غیر رسمی بات چیت میں یادیو کی حمایت کرنے کی وجہ سے کی ہے۔
بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ گوتم گمبھیر اور اجیت اگارکر نے سوریہ کمار یادیو کی بھارتی ٹیم کے اگلے ٹی 20 کپتان کے طور پر آگے بڑھنے کی حمایت کردی۔ سوریہ کمار سابق کپتان روہت شرما کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ سری لنکا کے لئے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریہ کمار یادیو کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے آئندہ دورے کے لیے بھارت کے موجودہ نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی جگہ سوریہ کمار یادیو کو ہندوستان کا نیا ٹی 20 کپتان مقرر کیا جائے گا۔ سوریہ کمار سابق کپتان روہت شرما کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گے جو ٹی 20 سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ میں روہت شرما کے نائب تھے اور ایک زیادہ تجربہ کار کپتان ہیں، انہوں نے آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کی قیادت کرنے کے علاوہ تین ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کر رکھی ہے۔
ہاردیک پانڈیا 50 اوور کے ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ آئی پی ایل 2024 کے آغاز تک آؤٹ آف ایکشن تھے، وہ صرف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لئے ٹیم میں واپس آئے تھے۔
ہاردیک پانڈیا نے 2022 کے آغاز سے لے کر اب تک بھارت کے کھیلے گئے 79 ٹی 20 میچز میں سے صرف 46 میں حصہ لیا ہے۔ اس دوران سوریہ کماریادیو ممبئی انڈینز کی کپتانی کر چکے ہیں اور انہوں نے گزشتہ نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران 3 ٹی 20 میچز کے ساتھ تین ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔