news
English

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے بھی پی سی بی کو رپورٹ جمع کروادی

پاکستان چار میں سے صرف دو گروپ میچ جیتنے کے بعدٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے سے ہی باہر ہو گیا تھا۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے بھی پی سی بی کو رپورٹ جمع کروادی

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کے ناقص ترین پرفارمنس پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بھی اپنی رپورٹ پی سی بی کو جمع کروادی۔ اس سے قبل سینئیر مینیجر وہاب ریاض بھی گزشتہ دنوں پی سی بی میں اپنی رپورٹ جمع کرواچکے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن نے ‘کانفیڈنشل’ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوائی ہے جبکہ سینئیر مینیجر وہاب ریاض بھی گزشتہ دنوں رپورٹ جمع کرواچکے ہیں۔ 
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گیری کرسٹن نے گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھیل سے متعلق آگاہی سمیت بہتری کے لئے بھی تجاویز دی ہیں۔  
وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ 
 
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد اعلیٰ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت ہوگی، بعدازاں کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جئے گا۔