موہالی: بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیرنے کرکٹ میں ہیرو کلچر کو تباہ کن قرار دے دیا۔
بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں کسی کو عفریت مت بنائیں، پہلے مہندرا سنگھ دھونی تھے اور ویرات کوہلی ہیں، انھوں نے کہا کہ 1983 سے ہی یہ روایت چل پڑی تھی کہ ٹیم میں کسی ایک کو ہیرو بنالیا جاتا ہے اور باقی کھلاڑیوں کے فتوحات میں کردار کو یکسر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں کوہلی نے سنچری بنائی تو سب ان کی واہ واہ کرنے لگے، مگر اسی میچ میں 5 وکٹیں لینے والے چھوٹے سے گاؤں کے بھوبنیشور کمار کو بالکل فراموش کردیا گیا۔