English

اگرکوئی پرائیویٹ جہاز بھجوائے توشاید پاکستان چلا جاؤں، کرس گیل

میں کبھی افغانستان یا پاکستان نہیں گیا مگر شاید پاکستان جاکر وزیراعظم عمران خان سے ملوں

PHOTO: AFP

 ویسٹ انڈین سپر اسٹار کرکٹر کرس گیل نے اظہار تفنن کہا ہے کہ اگر انھیں کوئی پرائیویٹ جہاز بھجوائے تو شاید وہ پاکستان چلے جائیں۔

افغانستان پریمیئر لیگ میں بلخ لیجنڈز کی نمائندگی کرنے والے گیل نے ایک اماراتی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ میں کبھی افغانستان یا پاکستان نہیں گیا مگر شاید پاکستان جاکر وزیراعظم عمران خان سے ملوں کیونکہ وہ ایک سابق کرکٹر ہیں۔

آئندہ برس افغان پریمیئر لیگ کے میچز افغانستان میں ہونے کے امکان پر انھوں نے ازرائے مذاق کہاکہ وہاں اور پاکستان جانے کیلیے میری ایک شرط ہے کہ مجھے پرائیویٹ جیٹ بھجوا دیں میں چلا جائوں گا