news
English

ٹی20 ورلڈکپ میں کون کون سی ٹیمیں اَپ سیٹ کرسکتی ہیں؟   

سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بڑی ٹیموں کو چھوٹی ٹیموں سے خبردار رہنے کا اشارہ دے دیا۔

ٹی20 ورلڈکپ میں کون کون سی ٹیمیں اَپ سیٹ کرسکتی ہیں؟    

سابق آسٹریلوی اوپنر اور معروف کمنٹیٹر ایڈم گلکرسٹ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں چھوٹی ٹیموں کی جانب سے اپ سیٹ کے خطرات سے خبردار کردیا۔ 
ایک مقامی ریڈیو پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ رواں ورلڈکپ سیزن بڑی ٹیموں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ نیپال، نیدرلینڈز اور امریکا کی ٹیمیں سینئر ٹیمز کو پریشان کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔،،
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نیپال کی ٹیم مختصر ترین فارمیٹ میں شاٹ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ان کے پاس ایسے نوجوان کرکٹرز ہیں جو کئی سالوں سے بڑی لیگز کا حصہ رہے ہیںاور کسی بھی مخالف ٹیم کو تف ٹائم دے سکتے ہیں۔،، 

ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ نیدرلینڈز کی ٹیم بھی ایونٹ میں خطرناک دکھائی دے رہی ہے، ان کے پاس جونئیر اور سینئیر کرکٹرز کا اچھا کمبینیشن موجود ہے اور وہ بڑی ٹیموں کو ٹکر دے سکتے ہیں۔،،  
اسی طرح امریکی ٹیم کا ذکر کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف امریکا نے ٹی 20 سیریز میں فتح سمیٹ کر کئی دیگر ٹیموں کیلئے سائرن بجادیا ہے کہ وہ کمزور حریف نہیں ہیں۔،، 
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میں میزبان امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی، امریکی ٹیم ڈلاس میں ہی پاکستانی ٹیم کیخلاف جمعرات کو مدمقابل آئے گی۔