news
English

سرفرازکی خدمات کا ذکرکرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اونرجذباتی ہوگئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ ایڈیشنز میں فرنچائز کی مسلسل شسکستوں کے باعث نویں ایڈیشن کے لیے سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو کو کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سرفرازکی خدمات کا ذکرکرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اونرجذباتی ہوگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی اہم فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی کاوشوں اور محنت و لگن کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کے جذباتی ہونے کی وائرل ویڈیو میں انہیں ایک تقریب کے دوران سرفراز احمد کی تعریفیں کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف بھی کرتے ہیں، جس کے دوران وہ خاصے جذباتی ہوجاتے ہیں اور ان سے ٹھیک طرح سے بات نہیں ہوپاتی۔ 
وائرل ویڈیو میں ندیم عمر کے جذباتی ہونے پر سرفراز احمد کو اٹھ کر ان سے گلے ملتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 
ندیم عمر کے جذباتی ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شائقین نے کمنٹس کرتے ہوئے سرفراز احمد سمیت ٹیم کے مالک کی بھی تعریفیں کیں۔ 
خیال رہے کہ پی ایس ایل کا نواں سیزن 17 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ ایڈیشنز میں فرنچائز کی مسلسل شسکستوں کے پیش نظر نویں سیزن کے لیے سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو کو کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے۔