news
English

ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے اوپنر عابدعلی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ عابد علی جیسا کرکٹر قومی ٹیم میں ایک قیمتی اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے اوپنر عابدعلی کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

لاہور میں خصوصی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ان کی صلاحیتوں کو کم تر نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عابد علی ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور کوئی بھی ان کی صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کر سکتا، اوپنر نے اپنے کیرئیر میں 49 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں وہ بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد اس وقت کرکٹ کھیل رہے ہیں اور قومی سکواڈ میں واپسی کر سکتے ہیں۔

گرین شرٹس کے ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ عابد علی جیسا کرکٹر قومی ٹیم میں ایک قیمتی اضافہ ہو سکتا ہے ہم تربیتی سیشنز کے دوران ان کی کارکردگی پر نظر رکھیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ بریڈ برن نے اپنی حکمت عملی میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یاسرشاہ ٹیم میں منتخب ہو جاتے ہیں تو کوچنگ اسٹاف انہیں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرےگا۔