news
English

کراچی میں ٹڈی دل کے حملے سے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ متاثر

قریب و جوار اور اطراف کے علاقوں کے بعدنیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹڈی دل نے اچانک حملہ کردیا

کراچی میں ٹڈی دل کے حملے سے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ متاثر تصویر: فائل

کراچی میں ٹڈی دل کے اچانک حملے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی کا میچ بھی زد میں آگیا۔

قریب و جوار اور اطراف کے علاقوں کے بعدنیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹڈی دل نے اچانک حملہ کردیا۔ اسٹیڈیم میں ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے سندھ اور نادرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا میچ روک دیا گیا۔

اس وقت نادرن کی بیٹنگ جاری تھی کہ اچانک ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس کے بعد خوف سے سہمے ہوئے فیلڈرز ،بیٹسمین اور امپائرز وکٹ کے پاس آ کر جمع ہوگئے۔ چند منٹوں کے بعد ٹڈی دل کے چلے جانے کے بعد سب نے سکون کا سانس لیا اور کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔