news
English

بابراعظم کو دیگر کھلاڑیوں کا بولرزکو مشورے دینا پسند نہیں، عمرگل

عمرگل نے کہا کہ انہوں نے ان واقعات کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھا جب وہ ایک حالیہ سیریز کے دوران ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے۔

بابراعظم کو دیگر کھلاڑیوں کا بولرزکو مشورے دینا پسند نہیں، عمرگل

قومی ٹیم کے سابق پیسر عمر گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک حالیہ سیریز کے میچ کے دوران بولرز کو مشورہ دینے پر بابراعظم نے رضوان اور شاداب کو ڈانٹ دیا تھا۔
پاکستان کے سابق کرکٹر عمرگل نے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا ہے جب افغانستان کے ہاتھوں ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
سابق پیسر نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو میدان میں کسی بولر کو سینئر کھلاڑیوں کا مشورہ دینا پسند نہیں ہے۔ بابر نے ایک سیریز کے دوران محمد رضوان اور شاداب خان کو ڈانٹ دیا تھا۔ 
عمرگل نے کہا کہ انہوں نے ان واقعات کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھا جب وہ حالیہ سیریز کے دوران ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے۔
قومی ٹیم کے سابق پیسر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے ایسے ایک یا دو واقعات دیکھے ہیں جب میں ایک سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھا جہاں کپتان نے رضوان اور شاداب کو بولرز سے بات کرنے پر انہیں ڈانٹ دیاتھا، ہوسکتا ہے کہ انہیں ایسا نہ کرنے کو کہا گیا ہو کیونکہ عام طور پر سینئر کھلاڑی کپتان کو مشورہ دیتے ہیں، مگر بابر اعظم کو میدان میں کسی کو مشورہ دینا پسند نہیں۔،،