news
English

افغان اوپنرز نے بابراور رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 55 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

افغان اوپنرز نے بابراور رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے بابراعظم اور محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دونوں افغان بیٹرز نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اوروکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ افغان اوپننگ جوڑی رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 55 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سال 2021 میں دبئی میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے جبکہ رواں ایڈیشن میں ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے 442 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 
افغان اوپنرز کی یہ جوڑی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 4 ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی ہے، دونوں کے درمیان 3 سنچریوں کی شراکت بھی رہی جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔