news
English

آئی سی سی نے گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردے دیا

اگر گوادر سے زیادہ کوئی خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو سامنے لایا جائے، آئی سی سی ٹوئٹ

آئی سی سی نے گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردے دیا فوٹو: آئی سی سی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گوادرکرکٹ اسٹیڈیم کودنیا کا خوبصورت ترین اسٹیڈیم قراردے دیا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹر پر سحر انگیز  گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر سب کو چیلنج بھی دیا ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی اور خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو اس کی تصاویر کو سامنےلایا جائے۔

 

🖼️ Show us a more picturesque sports venue than the Gwadar cricket stadium in Balochistan.

We'll wait...

📸 @falamb3 pic.twitter.com/lz6nUGr9HH

— ICC (@ICC) January 31, 2021

 

آئی سی سی کے اس چیلنج کے بعدد فینز کیپ ٹاون سمیت دوسرے اسٹیڈیمز کی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔ گزشتہ روز گوادرمیں کارریلی کی نمائش کے ساتھ کرکٹ میچ بھی تصاویر وائرل ہوئیں تو اس کی دھوم مچ گٗئی ہے۔

پاکستان  میں سکیورٹی حالات میں بہتری کے بعد  انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے پاکستان پسندیدہ ترین ملک بنتا جارہا ہے۔