news
English

ہار ناقابلِ یقین ہے، سب کچھ ہاتھ میں تھا، میکسویل نےفتح چھین لی، افغان کپتان  

ابراہیم زدران کی اننگز شاندار اور قابل فخر تھی، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حشمت اللہ شاہدی۔

ہار ناقابلِ یقین ہے، سب کچھ ہاتھ میں تھا، میکسویل نےفتح چھین لی، افغان کپتان  

افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہار ناقابلِ یقین ہے، سب کچھ ہمارے ہاتھ میں تھا مگر گلین میکسویل نے فتح چھین لی۔ 
افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہمیں آسٹریلیا کیخلاف شکست پر سخت مایوسی ہوئی ہے، اس صورتحال میں ہارنا ہمارے لیے ناقابل یقین ہے۔  
میچ کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ بولرز نے اچھا آغاز کیا، سب کچھ ہمارے ہاتھ میں تھا مگر اچانک پانسہ پلٹ گیا اور گلین میکسویل نے فتح ہمارے ہاتھ سے چھین لی، انھوں نے مسلسل لاجواب اسٹروکس کھیلے، ڈراپ کیچز کا بھی ہمیں نقصان ہوا۔ 
انہوں نے کہا کہ ابراہیم زدران کی اننگز شاندار اور قابل فخر تھی، جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔