news
English

انجرڈ محمد حفیظ آج پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز  کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کریں گے

انجرڈ محمد حفیظ آج پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے PHOTO: AFP

دبئی: محمد حفیظ زخمی ہونے کی وجہ سے آج پشاور زلمی کے خلاف میچ میں میدان میں نہیں اتریں گے۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز  کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کریں گے، محمد حفیظ کا انگوٹھا ہفتہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ  کے دوران زخمی ہوا تھا، آل راؤنڈر کو ایکسرے اور اسکین کے لیے ہسپتال لے جایا گیا تھا، ابتدائی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ان کو آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

محمد حفیظ کی فٹنس کے لیے مزید کتنا وقت درکار ہو گا اس کا فیصلہ ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محمد حفیظ شاید  چند مزید میچز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔  لاہور قلندر کی مینجمنٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد حفیظ جلد فٹ اور میدان میں اترنے  کے قابل ہو جائیں گے۔