news
English

محمد حفیظ صحت یا بی کی طرف گامزن، فٹنس ٹیسٹ دینے کے لئے تیار

ذرائع کے مطابق آل راونڈرجلد سےجلد فٹنس پانے کے لیےڈاکٹرز کی تمام ہدایات پر پوری طرح عمل کررہےہیں

محمد حفیظ  صحت یا بی کی طرف گامزن، فٹنس ٹیسٹ دینے کے لئے تیار تصویر: اے ایف پی

ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ  انگوٹھے کی سرجری کے بعد تیز ی سےصحت یاب ہورہےہیں اور اگلے چند روز میں باقاعدہ  ری حیب کا مرحلہ شروع کردیں گے۔

آل راونڈر محمد حفیظ پاکستان سپرلیگ کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان  کی دو ہفتے قبل انگلینڈ میں انگوٹھے کی دوسری فالو اپ سرجری ہو ئی تھی ۔ سابق کپتان اپنی انجری کے حوالے سے پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق آل راونڈرجلد سےجلد فٹنس پانے کے لیےڈاکٹرز کی تمام ہدایات پر پوری طرح عمل کررہےہیں، زخم کو جھٹکوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ابھی تک رننگ اور جم ورک بھی شروع نہیں کیا پندرہ اور سولہ اپریل کو شیڈول فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلائے جانے والے تیئس کھلاڑیوں کی فہرست میں تجربہ کار اوپنر کا نام بھی شامل ہیں، وہ ان فٹنس ٹیسٹ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کو یقین ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشز میں محمد حفیظ جیسے تجربہ کار پلیئر کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوسکتاہے، ٹیم کی روانگی کے وقت تک محمد حفیظ مکمل فٹ ہوچکےہوں گے اور ان کا فٹنس ٹیسٹ انگلینڈ جاکر بھی کسی وقت لیاجاسکتا ہے۔