news
English

انگلش ٹی 20، محمد حفیظ کو مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی

محمد حفیظ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے

انگلش ٹی 20، محمد حفیظ کو مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی PHOTO: AFP

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو انگلش ٹی 20 میں مڈل سیکس میں ابراہم ڈی ویلیئرز کی جگہ مل گئی۔

محمد حفیظ انگلش ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلیے مڈل سیکس کو جوائن کریں گے، انھیں ابراہم ڈی ویلیئرز کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا، جنوبی افریقی بیٹسمین اب آخری دو گروپ اسٹیج میچز اور ناک آؤٹ میں رسائی کی صورت میں دستیاب ہوں گے۔

محمد حفیظ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے تاہم اس سے قبل وہ 2004 اور 2005 میں لیور پول لیگ کی صورت میں انگلینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔