news
English

فٹنس معیارمیں کمی! سابق ٹیم ڈائریکٹر نے ’’بابراعظم‘‘ کو ذمہ دار قراردے دیا

دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم ٹرینر نے بتایا کہ 6 ماہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس ترجیح نہیں، محمد حفیظ کا انکشاف

فٹنس معیارمیں کمی! سابق ٹیم ڈائریکٹر نے ’’بابراعظم‘‘ کو ذمہ دار قراردے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس معیار میں کمی کا ذمہ دار بابراعظم کو ٹھہرادیا۔ 
مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بتایا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم ٹرینر کو کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کا اندازہ لگانے اور ایک نیا فٹنس پروگرام بنانے کی ہدایت کی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق کپتان (بابر) اور ہیڈ کوچ (آرتھر) نے انہیں 6 ماہ قبل مشورہ دیا تھا کہ فٹنس کھلاڑیوں کی ترجیح نہیں ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی مرضی کے مطابق کھیلنے کی اجازت دیں۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ جواب سن کر میں حیران رہ گیا کہ ٹیم ٹرینر کو کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کی نگرانی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران جب کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کیے گئے تو وہ 2 کلومیٹر کی دوڑ بھی مکمل نہیں کرسکے تھے، کھلاڑیوں کے جسم پر (چربی کی سطح) معمول کی حد سے ڈیڑھ پوائنٹ زیادہ تھی۔ 

سابق کرکٹر نے کہا کہ جدید دور کی کرکٹ میں فٹنس تمام ٹیموں کیلئے اولین ترجیح ہے لیکن ہمارے یہاں نظام ہی الٹا ہے جس کا بالآخر نقصان کرکٹ کو پہنچتا ہے۔