news
English

بابر،رضوان کوسمجھایاکہ آپ کو پاکستان کے لیے ٹیم تیارکرنی ہے،حفیظ

بابر کو یہ سمجھانے میں مجھے تقریباً دو مہینے لگے کہ آپ کو پاکستان کے لئے یہ کرنا ہے،سابق ٹیم ڈائریکٹر

بابر،رضوان کوسمجھایاکہ آپ کو پاکستان کے لیے ٹیم تیارکرنی ہے،حفیظ

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹرمحمد حفیظ نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیغام دیا کہ آپ دو لوگ پوری ٹیم نہیں ہیں بلکہ صرف اس کا ایک حصہ ہیں" 
پاکستان کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران ٹیم کی ضروریات کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر کو یہ سمجھانے میں مجھے تقریباً دو مہینے لگے کہ آپکو پاکستان کیلئے یہ کرنا ہے،آپ اور رضوان بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن آپ پوری ٹیم نہیں ہیں، ہمیں ایک ٹیم تیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آپ لوگ پوری ٹیم نہیں صرف اس کا ایک حصہ ہیں"
تفصیلات کے مطابق ایک مقامی اسپورٹس چینل پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بابراعظم اور محمد رضوان کو یاد دلایا کہ وہ صرف وہی نہیں ہیں جو کھیل رہے ہیں، یہ پوری ٹیم کے بارے میں ہے۔ 
محمد حفیظ نے کہا کہ "بابر اعظم کو یہ سمجھانے میں مجھے تقریباً دو مہینے لگے کہ آپ کو پاکستان کے لیے یہ کرنا ہے اور آپ پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جو یہ کر رہے ہیں۔ آپ ایک عظیم کھلاڑی ہیں، آپ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور آپ بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم آپ کو یہ کرنا پڑے گا۔،،  
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ترقی دیں ،آپ اور رضوان بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن آپ پوری ٹیم نہیں ہیں، ہمیں ایک ٹیم تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ تیسرے نمبر پر آئیں کیونکہ آپ ون ڈے کرکٹ میں یہ کردار ادا کر رہے ہیں، پچھلے چھ سال سے، اس لیے آپ پر تکنیکی طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، آپ بہت مضبوط کھلاڑی ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ "ان کا بہت شکریہ کہ اس نے اس تجویز کوقبول کیا اور وہ پاکستان کے لیے نمبر 3 پر کھیلے جو ظاہر ہے کہ میرے خیال میں آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے۔"
غور طلب بات یہ ہے کہ بابر اعظم گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے رضوان کے ساتھ ٹی ٹونٹی میچز میں اوپننگ کررہے تھے لیکن حفیظ نے انہیں تبدیلی کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بابر سے کہا کہ وہ ایک روزہ میچوں میں اس پوزیشن کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں جس پر بابراعظم نے ٹیم کی کامیابی کے لیے اتفاق کیا۔