اعظم کو بتادیا تھا کہ انہیں مستقل طور پر ڈراپ نہیں کیا جارہا، سابق ٹیم ڈائریکٹر کا انکشاف
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں اعظم خان کو 3 میچوں کے بعد موقع نہ دینے پر اپنا موقف پیش کردیا۔
مقامی اسپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ نے اعظم خان کو بتادیا تھا کہ انہیں مستقل طور پر ڈراپ نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر میں اعظم کو مزید موقع دینا چاہتا تھا لیکن انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ وہ 3 میچوں میں پرفارم نہیں کرسکے اور مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں، ہمیں ان کا اعتماد بحال کرنا تھا تاکہ سوشل میڈیا پر لوگ ان کے اوپر تنقید نہ شروع کردیں۔
قبل ازیں سابق کرکٹر نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو فرسٹ کلاس اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ رؤف سمیت دیگر پاکستان پلئیرز اگرٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو اپنی بولنگ اور بیٹنگ کی خامیوں پر قابو پانے میں ناکام رہیں گے۔