news
English

کائونٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی بلے باز حیدرعلی کی شاندار سنچری

پاکستان کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کے لیے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی سنچری اسکورکی

کائونٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی بلے باز حیدرعلی کی شاندار سنچری

پاکستانی بلے باز حیدر علی نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ڈربی شائر کے لیے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاؤنٹی کے لیے اپنی پہلی سنچری بنائی ہے۔

یارکشائر نے اپنی پہلی اننگز میں 353 رنز بنانے کے بعد جب ڈربی شائر اپنی دوسری اننگز میں 17-4 پر ڈھیر ہوئی تو حیدرعلی اور ڈوپلوئی نے ذمے داری سنبھالتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے یارکشائر کے گیند بازوں کے حملے کو ناکام بنایا اور پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، جس نے 311 گیندوں پر 231 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

حیدرعلی کو نچلے نمبرز پر بھیجنے کا ڈربی شائر کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ حیدر علی نے اسپنرز کا مقابلہ کیا، خاص طور پر ڈومینک بیس کو نشانہ بنایا، انہوں نے اپنی زبردست انگگز کے دوران چھکے لگائے اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو دباؤ سے نکالا۔

حیدرعلی نے اپنی بلے بازی کی مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ اسکورنگ ریٹ کو بھی برقرار رکھا جس نے انہیں ماہرین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنادیاہے۔