news
English

پاک افغان ون ڈے سیریز ہمبنٹوٹا میں ہوگی، فیصلہ ہوگیا

افغانستان نے پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پاک افغان ون ڈے سیریز ہمبنٹوٹا میں ہوگی، فیصلہ ہوگیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ افغانستان نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز  کے لیے پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی سری لنکا کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت شروع ہوگئی ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔ 
ذرائع کے مطابق افغانستان  نے پاکستان کی میزبانی سری لنکا میں کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے لیے 3  ون ڈے میچز کی سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ 
افغانستان نے اگست کے تیسرے ہفتے 3 ون ڈے میچزمیں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔ رواں سال مارچ کے مہینے میں دونوں پڑوسی ممالک نے شارجہ میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی تھی جسے افغانستان نے 2-1 کے مارجن سے جیتا تھا۔